لاہور : تعلیمی اداروں میں تبلیغ پر پابندی دین دشمنی ہے، بے حیائی کو کھلی چھٹی اور تبلیغ پر پابندی سے حکومتی عزائم واضح ہو گئے، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلا م(ف) کے صوبائی رہنماء مولانا احمد مدنی نے تعلیمی اداروں میں تبلیغ پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت دہشت گردی اور فرقہ واریت سے پاک ہے بلکہ لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب برپا کرتی ہے،اس کی محنت سے ہزاروں لوگوں کو ہدایت نصیب ہوئی دنیا بھر میں اسپر کہیں بھی پابندی نہیں اسلا م کے نام پر بنے والے ملک پاکستان میں اسپر پابندی لگا کرپنجاب حکومت نے اپنا ایجنڈا واضح کردیا۔
حکومت کا دہشت گردی کے اصل اسباب و محرکات کا سدباب کرنے کی بجائے پرامن اور اصلاحی جماعت کے گرد گھیر ا تنگ کرنا سمجھ سے بالا ترہے،پنجاب کے تعلیمی اداروں میں رقص وسرور کی محفلوں پر کوئی پابندی نہیں اور امن، محبت اور دین اسلا م کی دعوت دینے والی جماعت پر پابندی عائد کرنا دشمن کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے، پنجاب حکومت فی الفور اپنا فیصلہ واپس لے۔