پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم محمد عاطف نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، حساس اور چاردیواری سے محروم تعلیمی اداروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
پشاور میںٹیچر زٹریننگ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت کیلئے اسی کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، اس تربیتی پروگرام سے پچاس ہزار اساتذہ مستفید ہوں گے، وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ چاردیواری سے محروم اور حساس تعلیمی اداروں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔