جھنگ کی خبریں 1/11/2016

Jhang News

Jhang News

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دنیا میں پولیو کے خاتمے کی آگاہی کے دن کے موقع پر جھنگ کے معروف تعلیمی ادارے گیریژن سکول سسٹم میں پولیو سیمینار منعقدر ہوا۔سیمینار میں سکول کے طلباء وطالبات ،سٹاف کے علاوہ روٹری کلب جھنگ کے صدر مسعود بھٹی ،پولیو چیئر مین سیدماجدزمان ،اسسٹنٹ گورنر ڈسٹرکٹ جھنگ سید حسن علی گیلانی ،ڈپٹی گورنرفیروز گیلانی ،اسسٹنٹ گورنر شیخ واصف مجید ،سید باسط گیلانی ،چوہدری محمد جمیل اور دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ماجد زمان نے کہا کہ 2014 میں پاکستان میں پولیو کے کل 384 مریض تھے ۔ 2015 میں ان کی تعداد صرف 84 رہ گئی تھی اور اب پاکستان بھر میں صرف 14 مریض رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے ہمیں انفرادی ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے کیونکہ پولیو ایک موذی مرض ہے انہوں نے کہا روٹری کلب کی معاونت سے جس تیزی سے پولیو کے مرض پر قابو پایا جارھاہے 2017 تک اس مرض کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) آل اساتذہ الائنس پنجاب و پنجاب ٹیچرزیونین کے مرکزی صدر صوفی رمضان انقلابی نے کہاہے کہ علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال کی سرعام تذلیل پر بہت دکھ ہوا۔ یہ علم ودانش کا گھرانہ ہے ، علامہ اقبال وہ ہستی ہیں کہ جنہوں نے نظریہ پاکستان دیا۔ سیاست اپنی جگہ لیکن ہمیں اخلاقیات کے دامن کو کبھی نہیں چھوڑنا چاہئے۔ اساتذہ برادری اور طلباء اقبال سے محبت کرتے ہیں اور علامہ اقبال کے پوتے سے ایسا سلوک کسی طور پر روا نہیں رکھا جانا چاہئے جس پر دلی دکھ ہوا ۔ ہم اہل علم ہیں ، میری کتاب اقبال اور باہوجس میں میں نے ان ہستیوں کے بارے بہت کچھ لکھا ، آج اقبال کے پوتے پر پولیس کی طرف سے بدتمیزی کا مظاہرہ پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ لاہور کی 150 سالہ تقریبات کے مختلف پروگراموں کے انعقاد کے حوالہ سے ضلع کی عوام کو زیادہ سے زیادہ تفریح فراہم کرنے کے سلسلہ میں لاہور ہائی کورٹ تفریحی دلچسپ پروگرام منعقد کر رہا ہے۔ اس ضمن میںادب اور فن سے متعلقہ پروگرام فوٹوگرافی، مضمون نویسی، مقابلہ پرانی تصاویر اور بچوں کی پینٹنگ کے مقابلہ جات کے انعقادکے حوالہ سے تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ضلعی عدلیہ کی طرف سے بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کی ان پروگراموں میں شمولیت کے حوالہ سے ضلعی عدلیہ اور محکمہ تعلیم کے حکام کے مابین مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیاہے جبکہ اس حوالہ سے مختلف مقامات پر تشہیری اور آگہی بینرز اور پینا فلیکسز بھی آویزاں کئے گئے ہیں ۔انہوںنے مزید بتایا کہ مختلف پروگراموں کے مقابلہ جات میں پوزیش حاصل کرنے والوں میں انعامات اورتحائف بھی تقسیم کئے جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) اتحاد بین المسلمین کے نامور داعی عظیم روحانی پیشوا حضرت ابوانیس محمد برکت علی قدس سرہ العزیز کے قائم کردہ کیمپ دار الاحسان سمندری روڈ کے زیر اہتمام 81واں سہ ماہی فری آئی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا ہے جس کے دوران 108پیدائشی نابینا افراد کی کامیاب آپریشن کے بعدبینائی بحال ہوگئی ہے۔یہ دنیا کا اپنی نوعیت کامثالی فری آئی کیمپ900 بستروں پر مشتمل تمام جدید سہولتوں سے مزین کیمپ دار الاحسان کے دار الحکمت،دارالشفاء ہسپتال میں یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر تک منعقد ہوا۔پروقار اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیمپ کے چیئرمین لفٹیننٹ جنرل(ر)خالد لطیف مغل اور دیگر مقررین نے بتایا کہ مذکورہ13106آپریشنوں میں سے10235آپریشن جدید مائیکروسکوپ اور4فیکو مشینوں کے ذریعے اور546لیزرشعاعوں کے ذریعے کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ اس 31روزہ فری آئی کیمپ میں انتظامیہ کی طرف سے لینزز غریب اور مستحق لوگوں کی آنکھوں میں مفت لگائے گئے نیزشوگر کے مریضوں کی اوریک چشمی مریضوں کے آنکھوں کے آپریشن بھی کئے گئے جو تمام 100فیصد کامیاب رہے ۔قابل تقلیدی فری آئی کیمپ کی کامیابی کا تناسب 99.96فیصد رہا جو دنیاطب کا ایک قابل رشک ریکارڈ ہے ۔اس کیمپ کے دوران آنکھوں کے مختلف امراض کا شکار41191مریضوں کوآئوٹ ڈور پر علاج معالجہ کی فری سہولیات بہم پہنچائی گئیں ۔کیمپ میں آپریشنز اور آئوٹ ڈورمعائنہ کی روزانہ اوسط بالترتیب 13373اور437رہی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ اب تک مجموعی 81آئی کیمپس کے دوران5لاکھ15ہزار125 مریضوں کے آنکھوں کے آپریشن کئے گئے جبکہ آئوٹ ڈورپر1349384مریضوں کو چیک کرنے کے علاوہ83لاکھ 42ہزار59مریضوں کا بلا آپریشن علاج کیا گیا اور2521پیدائشی نابیناافراد کے کامیاب آپریشن کے بعد انہیں بصارت حاصل ہوئی۔مقررین نے ادارہ کے بانی نامور روحانی پیشوا حضرت ابوانیس محمد برکت علی لدھیانوی اور ادارہ کے موجودہ مہتمم میاں محمد شفیع اور نائب مہتمم میاں نجیب اللہ کی بے لوث شاندار انسانی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ادارہ 1976ء سے دکھی انسانیت کی قابل تقلید خدمت میں مصروف عمل ہے ۔اس ادارہ کی بنیاد ہی دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے جذبہ پر رکھی گئی ہے ۔دوائوں ،خوراک ،رہائش اور دیگر سہولیات مریضوں ،ان کے تیمارداروں اور ملاقاتیوں کو مفت فراہم کی جاتی ہیں۔اس کیمپ میں 80سے زائد ماہرین امراض چشم نے خدمات سرانجام دیںجن میں سے 17ڈاکٹروں کی خدمات محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے فراہم کی گئیں جبکہ70/65دیگر آئی سپیشلسٹس ڈاکٹرز رضاکارانہ طور پرخدمات کی سرانجام دہی کے لئے کیمپ میں موجود رہے ان کی معاونت کے لئے 250سے زائد رضا کار(پیرامیڈیکل سٹاف)موجود رہے۔مشورہ مفت،علاج مفت،خوراک مفت اور غیر امتیازی سلوک کیمپ دار الاحسان کے چار بنیادی اصول ہیں جن پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے ۔آخر میں ادارہ کے چیئرمین نے کیمپ میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں،پیرا میڈیکل سٹاف اور رضا کاروں میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کیں۔اس سادہ مگر پر وقار روحانی تقریب کا اختتام پاکستان کی سلامتی وترقی وخوشحالی اورامت مسلمہ کے اتحاد یکجہتی کے لئے خصوصی دعا سے ہوا جو ادارہ کے مہتمم میاںمحمد شفیع نے کرائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) بہادر خان جھگڑ جماعت اسلامی ضلع جھنگ کے امیر منتخب۔ اس سے قبل وہ جماعت اسلامی پی پی 78جھنگ کے امیر تھے۔ علاوہ ازیں وہ پہلے بھی متعدد مرتبہ جماعت اسلامی ضلع جھنگ کے امیر منتخب ہوتے رہے ۔ وہ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی اور صوبائی مجلس شوریٰ کے رکن بھی ہیں۔ انہوں نے سردار ظفرحسین خان نائب امیرجماعت اسلامی پنجاب ، حاجی محمدارشاد منڈ سابقامیر ضلع جھنگ ، پروفیسر گوہرصدیقی، پروفیسر الطاف حسین ، ڈاکٹرعبدالجبار کے علاوہ مقامی اراکین کی اکثریت میں اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھایا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بہادرخان جھگڑ امیر جماعت اسلامی ضلع جھنگ نے کہا جماعت اسلامی بندوں کی غلامی کے بندھن کو توڑ کر رب کا نظام قائم کرنے کیلئے کام کررہی ہے ۔تمام اراکین و کارکنان مخلوق خدا کو اللہ کے دین کی دعوت دینے کے ساتھ ساتھ ظلم کے موجودہ نظام کو بدل کر اسلام کے عادلانہ نظام کو قائم کرنے کی پرامن اور آئینی جدوجہد کرتے رہنا چاہئے۔ اس موقع پر مقامی مجلس شوریٰ نے باہمی مشاورت سے عارضی طور پر محمدابرار بابر انصاری کو امیرجماعت اسلامی PP-78 مقرر کیا اور جلد ہی اس منصب کیلئے باقاعدہ انتخابات کروانے کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جھنگ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر جہانگیر نول نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ایم اے پنجاب کے انتخابات پر ہمیں کوئی اعتراض نہ ہے۔ ہم پی ایم اے پنجاب کے فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہمارا پی ایم اے فیصل آباد سے کوئی رابطہ نہ ہے ، نہ ہی پی ایم اے فیصل آباد نے ہم سے کوئی مشورہ کیا ور نہ ہی ہم پی ایم اے فیصل آباد کے اتحادی ہیں۔ پی ایم اے جھنگ اپنے فیصلوں میں مکمل آزاد ہے اور اپنے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ہمارا پی ایم اے فیصل آباد کے کسی اجلاس میں شرکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔