تعلیمی اداروں میں طلبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں : زبیر حفیظ

Islami Jamiat Talaba Pakistan

Islami Jamiat Talaba Pakistan

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

تجربے اور تحقیق کے میدان میں نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔طلبہ کو کاپی اور پیسٹ کلچر کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی پور چٹھ میں Proud پاکستان ٹیلنٹ ایوارڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے، فیسوں میں اضافہ کرکے غریب طلبہ وطالبات کے لئے تعلیمی اداروں کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں۔

تعلیم کے میدان میں وڈیروں اور جاگیرداروں کا قبضہ ہو رہا ہے۔ پاکستان کے نوجوان ملک کی پہچان ہیں ، اقوام عالم میں ملک کا نام روشن کرنے کے لئے انہیں کردار ادا کرنا ہوگا۔ زبیر حفیظ کا کہناتھا کہ طلبہ ہی ملک کی تعمیر اور ترقی میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تعلیم میں اداروں میں تشدد اور عدم برادشت کے کلچر کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ طلبہ مسائل کا حل ہماری بنیادی ترجیح ہے۔

تعلیمی ادارے علم ، امن و آشتی کے مراکز ہیں ان کے اندر تعلیمی اور تعمیری سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے۔ طلبہ کے حقوق کی جد وجہد کے لئے تمام طلبہ تنظیمیں ایک نقطے پر متفق ہیں۔

سید امجد حسین بخاری
سیکرٹر ی اطلاعات، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
03345019016: