تعلیمی ضروریات کے پیش نظر پی پی ایل کا کردار قابل ستائش: راجہ شوکت عزیز بھٹی
Posted on January 15, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
موہڑہ نوری، گوجر خاں (زاہد مصطفی اعوان) گوجرخان کی تعمیر و ترقی کے دعوے کرنے والوں نے 47 ارب روپیہ کاغذوں میں غرق کر دیا عوام کو کچھ نہیں ملا سابقہ دور حکومت میں 16000 ہزار ارب بین الاقوامی اور قومی اداروں سے قرض لیا جس کے باعث ملکی معیشت تباہ و برباد ہو گئی موجودہ بحران سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے موجودہ حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں چند دنوں میں سالوں کے مسائل حل نہیں ہو سکتے موجودہ حکومت مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے اور جنگی بنیادوں پر پالیسیاں ترتیب دی جا رہی ہیں انشاء اللہ بہت جلد وطن عزیز ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا اور خوشحالی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہو گیا پی پی ایل آہدی فیلڈ علاقہ میں تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری کیبنٹ ڈویڑن راجہ جاوید اخلاص نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول موہڑہ نوری میں پی پی ایل کی جانب سے 80 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے امتحانی حال کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں EDO ایجوکیشن قاضی ظہور الحق، مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ عرفان عزیز، راجہ نعیم نواز، چوہدری ظفر پگاڑا، راجہ کاشف جنجوعہ، محمد خان بھٹی، مرزا رشد اقبال، چوہدری ضیافت، شاہد صراف، ثاقب بیگ ایڈوکیٹ، راجہ جاوید لطیف اور پی پی ایل آہدی فیلڈ کے افسران، منیر کمال جدون، علی نون اور دیگر بھی موجود تھے قبل ازیں معزز مہمانوں کا سکول آمد پر شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
سکول کے بچوں نے مارچ پاسٹ کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ تعلیمی ضروریات کے پیش نظر پی پی ایل کا کردار قابل ستائش ہے سابقہ دور حکومت میں سکولوں اور کالجز کی اپ گریڈیشن کر کے میں نے علاقہ میں علمی ماحول کا بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف تعلیمی شعبے میں اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور اساتذہ کی کمی اور بلڈنگ کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں پنجاب یوتھ فیسٹیول میں پنجاب بھر کے سکولوں کے بچوں کی زہنی نشوونما اور نصابی سرگرمیوں نے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کو پروان چڑ ھایا جا رہا ہے اس موقع پر ایم پی اے افتخار وارثی نے بھی خطاب کیا دریں اثنا مہمانوں نے تختی کی نقاب کشائی کر کے امتحانی حال کا افتتاح کیا۔