کراچی (جیوڈیسک) معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر عبدالوہاب طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر عبدالوہاب کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔ چند روز قبل انھیں تشویشناک حالت میں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وینٹی لیٹر پر تھے۔ ڈاکٹر عبدالوہاب جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر ، آئی بی اے کے سابق ڈائیریکٹر اور محمد علی جناح یونیورسٹی کے سابق صدر تھے۔
ڈاکٹر عبد الوہاب نے 37 سال آئی بی اے میں بحیثیٹ ڈین اپنی خدمات سر انجام دیں ۔ انہوں نے اپنے ورثہ میں تین بیٹے ، ایک بیٹی اور بیوہ چھوڑی ہیں۔