ایڈورڈ سنوڈن کی پناہ کی درخواست پر غور کیا جا رہا ہے : ریکارڈو پٹینو

British

British

برطانوی (جیوڈیسک) ایکواڈور کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی ادارے سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی پناہ کی درخواست پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایکواڈور وزیر خارجہ ریکارڈو پٹینو Ricardo Patino نے ویتنام کے دورے کے دوران ذرائع کو بتایا کہ امریکی حکومت کو مطلوب سنوڈن نے ان کے ملک میں پناہ کی درخواست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انکی درخواست پر فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ برطانوی ذرائع کو امریکی ادارے این ایس اے کی جانب سے عام شہریوں کے فون اور انٹرنیٹ کی نگرانی کی خبر دینے کے بعد سنوڈن بیس مئی کو ہانگ کانگ چلے گئے تھے۔ امریکی حکومت کی جانب سے گرفتاری کی درخواست کے بعد وہ کل روس کے دارالحکومت ماسکو چلے گئے۔