ماسکو (جیوڈیسک) امریکی جاسوسی پروگرام کا بھانڈا پھوڑنے والے سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کو روس میں قیام کی اجازت مل گئی ہے۔ روسی حکام کی جانب سے سیاسی پناہ دینے کی تصدیق کے بعد ایڈورڈ سنوڈن ماسکو ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ ایریا سے باہر آ گئے ہیں۔
ایڈورڈ سنوڈن ایک ماہ سے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ روسی حکام کے مطابق انہیں روس میں قیام کے حوالے سے ضروری کاغذات مہیا کر دیے گئے ہیں۔ سنوڈن کو ابتدائی طور پر ایک سال روس میں قیام کی اجازت ملی ہے۔