جہلم (جیوڈیسک) اساتذہ نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے سول لائن روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن کے تحت ہونے والے مظاہرے میں سیکڑوں اساتذہ شریک ہوئے، احتجاجی ریلی سول لائن روڈ سے ہوتی ہوئی کچہری گیٹ پہنچی، جہاں ڈی سی او آفس میں داخل ہونے سے روکے جانے پر ٹیچرز مشتعل ہو گئے اور سول لائن روڈ بلاک کر دیا۔
ڈھائی گھنٹے کے بعد مظاہرین کو کچہری میں داخلے کی اجازت دیدی گئی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ریشنلائزیشن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ختم کی جائے۔