کراچی (جیوڈیسک) آمیز بیان پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام قومیتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن اپنی قوم کے خلاف بات برداشت نہیں کرسکتے آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کی تاریخ سے دنیا آگاہ ہے یہاں کے مسلمان سندھی ہندوؤں کے غلام تھے، ان کی جائیدادیں ہندوؤں کے پاس گروی تھیں جنہیں ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے آزادی ملی۔
آج مہاجر قوم کا احسان مند رہنے کے بجائے مہاجر قوم کے خلاف بے ہودہ زبان استعمال کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تصادم کے راستے سے بچنا چاہتے ہیں لیکن اگر ہم پر تصادم مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو مہاجر خواہ کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں اپنی قوم کی بقاء کی خاطر ایک ہیں۔