کراچی (جیوڈیسک) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ متحدہ اور پیپلز پارٹی چاہیں تو وہ ثالث کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، ان کی کوشش ہوگی کہ متحدہ اپوزیشن بنچز پر نہ بیٹھے۔
سندھ اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سرا ج درانی کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں غیر جانبداری ہونی چاہیے، جب بھی غلط فہمی ہوتومل بیٹھ کربات کرنی چاہیے۔
آغا سراج درانی نے کہا کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں میں اتفاق ہونا چاہیے، ہمیں سندھ میں رہنا ہے، سندھ کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ترمیمی بل آگیا ہے اگر ترمیم کی ضرورت ہوئی تو کر سکتے ہیں۔