CLAAS کی کوششوں سے دو مسیحی افراد کی جیل سے رہائی

Lahore

Lahore

لاہور (اقبال کھوکھر) گجرات میں توہین رسالت کے الزام میں گرفتارشدگان میں سے دوافرادکی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عبوری ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں ایک عبادتی پروگرام کے سلسلہ میں شائع کئے جانے والے اشتہار کے حوالے سے مبینہ الزام کے تحت گرفتارشدگان مسیحی افراد کے لئے معروف قانونی ادارہ سنٹر فار لیگل ایڈاسسٹنس اینڈ سیٹلمنٹ کی طرف سے طاہر بشیر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے انسداددہشت گردی عدالت گوجرانوالا میں انسانی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

جس پر معزز عدالت نے فیصلہ کرتے ہوئے دومسیحی افرادمحسن شوکت اور جانسن فضل کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کر دیے۔ اس حوالے سے دنیا بھر کی سیاسی وسماجی ومذہبی شخصیات واداروں نے نیشنل ڈائریکٹر کی بہترین انسانی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔