ماہرین کے مطابق انڈا انسانی صحت کیلئے نہایت مفید ہوتا ہے اور انڈے میں وٹامن ڈی، وٹامن بی۔12، سلینم اور کویلین کی وافر مقدار ہوتی ہے اور ہر انڈے میں 80 حرارے پائے جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق انسان کو دن میں ایک بار ضرور انڈا کھانا چاہئے۔ یہ بہت غذائی اہمیت کا حا مل ہے یہ صحت کا ضامن ہے اور موٹاپے کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ یہ مطالعہ ”جنرل فیوٹریشن اینڈ فوڈ سائنس“ نامی کتاب میں جون 2009 ء میں شائع ہوا تھا اور اس کتاب میں 71 ماہرین کی رائے شامل کی گئی تھی اور اس کتاب میں انسانی خوراک انڈے کی ساخت میں شامل اجزاء کے کردار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.