کراچی (جیوڈیسک) جامعہ الازہر مصر کا پاکستان کیمپس کراچی میں قائم کردیا گیا مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ اسلامی دنیا کی بڑی یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام سے ملک میں صبر و تحمل اور عدم تشدد کے جذبات کو فروغ ملے گا۔ جامعہ الازہر پاکستان کیمپس کی افتتاحی تقریب کراچی کے ایک ہوٹل میں ہوئی۔ تقریب سے خطاب میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں جامعہ الازہر کا کیمپس شروع کرنا خوش آئند ہے۔ مسلمانوں کا آپس میں لڑنا نیک شگون نہیں۔
امید ہے جامعہ الازہر پاکستان کیمپس کے قیام سے ملک میں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ میں مدد ملے گی۔ جامعہ الازہر پاکستان کیمپس کے سر پرست اعلیٰ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا بڑا ملک ہے۔ الازہر یونیورسٹی کے کیمپس شروع کرنے پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔