مصری افواج کے مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے خواجہ غیور طارق نائیک
Posted on August 19, 2013 By Noman Webmaster گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : مسلم لیگ(ن)سٹی کے سینئر نائب صدر خواجہ غیور طارق نائیک نے کہا ہے کہ مصر میںاخوان المسلمون کے احتجاجی دھرنوں اور مظاہروں پر مصری افواج کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری کی شرمناک خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ظلم و بربریت میں دور جدید یہ کے فرعونوں نے دور جاہلیہ کے فرعونوں کو بھی مات دیدی ہے۔
انہوںنے کہا کہ سیسی کی ا فواج بے گناہ اور نہتے شہریوں، عورتوں اور بچوں کو قتل کر رہی ہے مگر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اسلام پسندوں کی معمولی غلطی پر آسمان سر پر اٹھالینے والا میڈیا اتنے بڑے پیمانے پر قتل عام کونظر انداز کئے ہوئے ہے جو کہ دوغلے پن کا ثبوت ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے کہا کہ وہ مصر کے مجبور عوام اور ان پر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھائیں۔
انہوں نے شہداکیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوںکے لئے دعائے صحت کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اپنے مصری اخوان بھائیوں کے لئے قنوت نازلہ اور خصوصی دعاں کا اہتمام کریں انہوں نے کہا کہ اللہ کے حضور اس ظلم کے خاتمے کے لئے گڑگڑا کر دعائیں کی جائیں کہ مظلومین کے لئے رحمت ربی جوش میں آئے اور ظالم کیفر کردار تک پہنچیں۔