اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مصری فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ معزول صدر محمد مرسی کو فوری طور پر آزاد کیا جائے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مطالبہ کیا ہے کہ محمد مرسی کے خلاف کیسوں کا شفاف اور غیر جانبدارانہ انداز میں جائزہ لیا جائے۔
دوسری جانب امریکی نائب وزیر خارجہ ولیم برنزآج کانگریس اور سینیٹ کو مصر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ امریکی ذرائع کے مطابق وہ مصر میں محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کو فوجی بغاوت قرار نہ دینے کے حکومتی فیصلے کا دفاع کریں گے۔