مصر: تین بم دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک
Posted on January 25, 2014 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Egypt Bombing
قاہرہ (جیوڈیسک) مصری دارالحکومت میں ہونے والے تین بم دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بم حملے سن دو ہزار گیارہ میں صدر حسنی مبارک کے خلاف عوامی مظاہروں کی تیسری سالگرہ سے صرف ایک روز قبل کیے گئے۔
پہلا بم دھماکا قاہرہ میں سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ پر کیا گیا جس میں پانچ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔
دوسرا حملہ چند گھنٹے بعد ایک میٹرو اسٹیشن کے قریب اور تیسرا دھماکا ایک پولیس اسٹیشن کے باہر کیا گیا۔ یہ دھماکے محض چند گھنٹوں کے وقفے سے کیے گئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com