مصر: بم دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک

Blast

Blast

قاہرہ (جیوڈیسک) مصری دفتر خارجہ کے عقب میں سرکاری ٹی وی کے قریب بم دھماکا ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق بم دھماکے کے ذریعے پولیس پارٹی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ علاقے میں واقع سرکاری اور دیگر عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔