مصر میں اخوانِ المسلمین کے سیاسی بازو حزب الحریہ والعدالہ پر بھی پابندی

Egypt

Egypt

قاہرہ (جیوڈیسک) برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر میں محمد مرسی کے مستعفی ہونے سے انکار پرفوجی جنرل عبدالفتاح السیسی نے آئین معطل کرتے ہوئے ملک میں عبوری حکومت قائم کر دی تھی۔

صدر عبدالفتاح السیسی کی حکومت نے گزشتہ ایک سال سے اسلامی تحریک اخوان اور حزبِ اختلاف کی دیگر جماعتوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی ہیں۔ اس نے پچھلے سال دسمبر میں اخوانِ المسلمین کو شدت پسند گروہ قرار دے کر اس پر پابندی لگا دی تھی۔

یاد رہے کہ مصر کے معزول صدر محمد مرسی نے عبدالفتاح السیسی کو اگست 2012 میں ملک کا وزیرِ دفاع اور فوج کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ مگر السیسی نے گزشتہ سال جب وہ ملک کی فوج کا سربراہ تھا۔

سابق صدر محمد مرسی کو اقتدار سے برطرف کر کے قید کر دیا تھا۔ مارچ میں عبدالفتاح السیسی نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور صدر منتخب ہونے کے بعد ملک کی قیادت سنبھال لی تھی۔