مصر (اصل میڈیا ڈیسک) مصر کے جزیرہ نما سینا میں گذشتہ روز دو بسوں کے درمیان ہونے والے المناک تصادم کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔
دو بسوں میں تصادم طور سینا شہر سے10 کلو میٹر دور پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ گہری دھند کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی بسوں میں ایک مغربی ڈیلٹا کمپنی کی بس تھی جب کہ دوسری آٹو بس میں زرعی کمپنی معادی کے ملازمین کو لے جا رہی تھی۔
مصری وزارت داخلہ کی طرف سے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ حادثہ مصر کے علاقے جزیرہ نما سینا میں دو بسوں کے درمیان ٹکرانے سے پیش آیا۔ جنوبی سینا کے سویز شہر کو ملانے والی شاہراہ پر پیش آنے والے حادثے میں 16افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔
بیان میں مزید کہا ہے کہ حادثے کے بعد13 ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جن میں زخمیوں کو اسپتال لایا گیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔