قاہرہ (جیوڈیسک) مصری دارالحکومت قاہرہ میں ایک چرچ کے قریب فائرنگ سے3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ مصری وازرت داخلہ کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو حملہ آوروں نے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد چرچ سے باہر آنے والے لوگوں پر فائرنگ کی۔
جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور 8 سالہ بچی بھی شامل ہے۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔