مصر کے شہر اسکندریہ میں 7 منزلہ عمارت گر گئی، 2 افراد ہلاک

Egypt

Egypt

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے شہر اسکندریہ میں 7 منزلہ عمارت گر نے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق گرنے والی رہائشی عمارت پرانی اور خستہ حال تھی۔ اسی عمارت کے ساتھ ایک اور بلڈنگ بنائی جا رہی ہے۔

اسی وجہ سے یہ عمارت اچانک دھماکے سے گر گئی۔ حادثے میں مرنے والے افراد میاں بیوی تھے جب کہ ملبے میں کچھ اور افرد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔