مصر کی اپنے شہریوں کی ہلاکت کے بعد لیبیا میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

ISIS

ISIS

ترپولی (جیوڈیسک) مصر نے اپنے قطبی عیسائی شہریوں کی ہلاکت کے بعد لیبیا میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

داعش کے ہاتھوں لیبیا سے اغوا کئے جانے والے 21 مصری قبطی عیسائیوں کی ہلاکت کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد کی گئی جس میں تنظیم کے کیمپوں، تربیتی مراکز اور گولہ بارود و ہتھیاروں کے ذخیروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل شدت پسند تنظیم کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں نقاب پوش افراد کو لوگوں کے سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لیبیا میں موثر حکومت نہ ہونے کے باعث داعش وہاں بھی اپنے پنجے گاڑھ رہی ہے اور اب تک اس کے شدت پسندوں نے لیبیا میں کئی حملے بھی کئے ہیں تاہم لیبیا میں کئی مسلح گروہوں کی موجودگی کے باعث یہ بات واضح نہیں ہے۔

لیبیا میں داعش کتنی طاقتور ہے جب کہ مصری صدر عبدالفتح السیسی یہ کہہ چکے ہیں ان کا ملک ایسی کسی بھی حرکت کا جب اور جیسے چاہے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔