مصر (جیوڈیسک) مصر میں برطرف صدر محمد مرسی کے حامیوں نے مرسی کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک بھر میں مظاہرے کیے۔
مصر میں متعدد پرتشدد مظاہروں اور ہزاروں افراد کی ہلاکت کے بعد بھی محمد مرسی کے حق میں مظاہرے جاری ہیں۔ اخوان المسلمین نے مرسی کے حق پر امن مظاہرے اعلان کرتے ہوئے ریلی نکالی۔ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
قاہرہ، اسکندریہ اور دامیتہ سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ ناخوشگوار صورتحال سے نپٹنے کے لیے بھاری فوجی دستے تعینات کیے گئے۔ اخوان المسلمین کے پر امن مظاہرے کے اعلان کے باوجود قاہرہ میں مظاہرین اور فوج میں تصادم کے واقعات پیش آئے۔