مصر : بحران کے سیاسی حل کیلئے غیر ملکی سفارتی کوششیں ناکام

Egypt

Egypt

مصر (جیوڈیسک) کے بحران کے سیاسی حل کے لئے غیر ملکی سفارتی کوششیں نا کام ہو گئی ہیں۔ مصر کے اخبار الاہرام نے صدارتی محل کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا، یورپی یونین اور مشرق وسطی کے ممالک کے وفد نے گزشتہ ہفتے مصر کا دورہ کیا۔

تھا اور محمد مرسی کی معزولی کے بعد پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لئے عبوری صدراور فوج کے سربراہ سے ملاقاتیں کی تھیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ معزول صدر کی جماعت اخوان المسلمون کیاحتجاج کو پرتشدد قرار دیئے جانے کا امکان بھی ہے۔ ادھر معزول صدر کے حامیوں کا کہنا ہے انکی بحالی تک کسی سے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔