مصر میں آج بڑے مظاہرے اور احتجاج، تصادم کا خطرہ

Egypt

Egypt

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں آج بڑے مظاہروں اور احتجاج کے اعلان کے باعث تصادم کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں آج جمعہ کے روز مختلف گروپوں کی طرف سے بڑے مظاہروں اور احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ مصری فوج کے سربراہ اور وزیر دفاع عبدالفتح السیسی نے گزشتہ روز عوام سے اپیل کی کہ وہ آج جمعہ 26 جولائی کو سڑکوں پر نکل کر حکومت کی حمایت کریں۔

اطلاعات کے مطابق السیسی اخوان المسلون کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں اور اس کے لیے وہ عوامی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ادھر محمد مرسی کی مخالف تحریک تمرد نے بھی فوج کی حمایت کرتے ہوئے مصری عوام سے فوج کی پشت پناہی کرنے کی درخواست کی ہے۔ دریں اثنا اخوان المسلون نے بھی آج جمعے کے روز احتجاج کا اعلان کیا ہوا ہے۔ اس تناظر میں فریقین کے مابین بڑے تصادم کے خطرات کا اظہار کیا گیا ہے۔