مصر (جیوڈیسک) مصر کے مختلف شہروں میں اخوان المسلمین کے ارکان نے معزول صدر محمد مرسی کے حق میں ریلیاں نکالیں، پولیس اور فوج کے حامیوں سے جھڑپوں میں دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
دارالحکومت قاہرہ اور ساحلی شہر اسکندریہ سمیت ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد محمد مرسی کے حامیوں نے ریلیاں نکالیں۔ اسکندریہ اور کفر البتیخ میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں محمد مرسی کے حامیوں کا یہ تیسرا احتجاج ہے۔
عینی شاہدوں کے مطابق اسکندریہ میں تلواروں سے مسلح تین افراد نے ایک شخص پر حملہ کر کے ہلاک کر دیا۔