قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی عبوری حکومت نے ہنگامی حالت میں دو ماہ کی توسیع کر دی، امریکا نے ہنگامی حالت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ہنگامی حالت میں توسیع کا اعلان عبوری صدر نے کیا، انہوں نے وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ، دہشتگردی اور سینائی کے علاقے میں خود کش حملوں کو بنیاد بنا کر ہنگامی حالت میں توسیع کی۔تین جولائی کو صدر محمد مرسی کی فوج کے ہاتھوں معزولی کے بعد مصر بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔
گزشتہ ماہ کی چودہ تاریخ کو عبوری حکومت نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی جس کے دوران رات بھر کرفیو رہتا ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ داخلہ کے ایک بیان میں مصری حکومت سے فوری طور پر ہنگامی حالت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔