قاہرہ (جیوڈیسک) مصری حکام نے ملک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مصری حکام کے مطابق یہ پابندی سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے نہیں ہے۔
تاہم بعض تجزیہ کاروں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عرب اسپرنگ کی پانچویں سالگرہ سے محض پانچ ہفتے قبل لگائی جانے والی یہ پابندی اہم ہے۔
عرب اسپرنگ کے نتیجے میں طویل عرصے سے برسراقتدار حُسنی مبارک کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔ اس سلسلے میں احتجاجی مظاہروں کے لیے فیس بُک سمیت سوشل میڈیا نے بنیادی کردار ادا کیا تھا۔