قاہرہ (جیوڈیسک) کینیڈین صحافی محمد فہمی کا کہنا ہے کہ عالمی تنقید کے باوجود مقدمے کا ٹرائل غیر جانبدار ہو گا ان پر کالعدم تنظیم اخوان المسلمون کی تحریک کی معاونت کرنے کا الزام تھا تاہم انہوں نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔
ایک مدعہ علیان آسٹریلین پیٹر گریٹے کا مقدمہ ملکی قوانین کے مطابق انکے ملک چلانے کا حکم دے دیا گیا۔ سماعت سے قبل عدالت کے باہر صحافیوں کو بتایا گیا کہ امید ہے کہ انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا کیونکہ اس سے قبل انہوں نے مصری شہریت ترک کر دی ہے۔
ہمیں امید ہے ہمیں انصاف ملے گا تفصیلی سماعت کے بعد عدالت نے سماعت 8 مارچ تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ صحافیوں کو 2013ء میں صدر مرسی کی حمایت کے خلاف جاری ایک آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔