قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے سابق سفارتکار احمد عبدالغیت کو عرب لیگ کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔ قاہرہ میں بائیس رکنی بلاک نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ بلاک نے 73 سالہ عبدالغیت کو بلا مقابلہ عرب لیگ کا نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔
عبدالغیت حسنی مبارک کے دور اقتدار کے آخری سات برسوں میں مصر کے وزیر خارجہ کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں متعدد عرب ممالک جن میں الجیریا، بحرین، کویت اور لیبیا شامل ہیں نے عبدالغیت کے انتخاب کا خیر مقدم کیا ہے۔