قاہرہ (جیوڈیسک) گزشتہ ہفتے ایک عدالت نے طاقت کے بے جا استعمال کے مقدمے میں ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
عدالت کے مطابق یہ دونوں مقدمے کے دوران ہی اپنی سزا سے زیادہ قید کاٹ چکے ہیں۔ ان دونوں کو ان کے والد کے ہمراہ اپریل 2011 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر بدعنوانی، طاقت کے غلط استعمال اور خفیہ لین دین کا الزام تھا۔
اسکے علاوہ ان پر سرکاری خزانے سے چودہ ملین ڈالر خرد برد کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔ ابھی تک سابق صدر کی رہائی کے لیے کوئی قانونی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔
ان کے خلاف کرپشن کے مقدمے کو بھی اعلیٰ عدالت نے دوبارہ سماعت کے لیے ماتحت عدالت کو بھیج دیا ہے۔