قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں معزول صدر محمد مرسی کے سینکڑوں حامیوں نے انکی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اخوان المسلمون کے ارکان نے شمالی قاہرہ مسجد کے سامنے دھرنا دیا، انہوں نے معزول صدر پر فلسطینی تنظیم حماس کے ساتھ سازش سمیت تمام الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا۔
انہوں نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کی ثالثی کی کوششوں کو مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا مصری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے، وہ صرف سفارتی امداد کر سکتی ہیں، ادھر فرانس نے کہا ہے کہ معزول صدر کی فوری رہا کیا جائے۔