مصر (جیوڈیسک) مصر کی عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو ایک سو پانچ ساتھیوں سمیت موت کی سزا سنا دی۔
مصر کی ایک عدالت نے سابق صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے ایک سو پانچ ارکان کو موت کی سزا سنائی۔ انہیں دو ہزار گیارہ میں جیل توڑنے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔
سابق صدر پہلے ہی اپنے دور اقتدار میں مظاہرین پرتشدد اور گرفتاری کے الزام میں بیس سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ مرسی کی حکومت کا تختہ اس وقت کے آرمی چیف اور موجودہ صدر عبدالفاتح السیسی نے تین جولائی دو ہزار تیرہ کو الٹ دیا تھا۔