مصر میں چار ٹیلی ویژن چینلز بند کرنے کا حکم

Television channels

Television channels

قاہرہ (جیوڈیسک) قاہرہ مصر میں ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے ایک ٹی وی چینل سمیت چار ٹیلی ویژن چینلز بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان چینلز میں الجزیرہ کا مقامی چینل مبشر مسر، اخوان المسلمون کا احرار 25، اسلامی چینل القدس اور لیرمو شامل ہیں۔ تین جولائی کو صدر مرسی کو برطرف کرنے کے بعد احرار سمیت متعدد اسلامی ٹی وی چینل کی نشریات کو بند کر دیا گیا تھا۔

اس سے پہلے پیر کو الجزیرہ انگلش کے لیے کام کرنے والے تین صحافیوں کو درست دستاویزات نہ ہونے کے الزام میں ملک بدر کیا گیا تھا۔ مصر میں فوج کے حمایت یافتہ حکام نے الجزیرہ مبشر مسر ٹی وی چینل پر الزام لگایا ہے کہ اس نے مرسی کی بر طرفی پر متعصبانہ رپورٹنگ کی۔