مصری حکومت کا ایک سال مکمل، حامیوں نے خوشی میں ریلی نکالی

Egyptian

Egyptian

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے صدر محمد مرسی کی حکومت کاایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں میں انکے حامیوں نے قاہرہ میں ریلی نکالی۔ صدر محمد مرسی کی حکومت کو 30 جون کو ا یک سال مکمل ہو جائے گا۔

اپوزیشن جماعتیں ان کے خلاف مظاہروں کا پروگرام بنا رہی ہیں۔ اپوزیشن کا دعوی ہے کہ مختلف شہروں میں مظاہروں اور ریلیوں کی تیاری کی گئی ہے۔ دوسری جانب صدر مرسی کے حامی بھی اپنی قوت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں قاہرہ میں 30 سے زائد اسلامی تنظیموں نے صدرمرسی کے حق میں ریلی نکالی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین تشدد نہیں امن کے نعرے لگا رہے تھے۔