مصر (جیوڈیسک) کی عبوری حکومت سے بات چیت کے لئے امریکا کے خصوصی سفیر ولیم برنز قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ دو روزہ دورے میں ولیم برنز ہر قسم کے تشدد کے خاتمے اور جمہوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی پر زور دیں گے۔ وہ ایک ایسے وقت میں مصر آئے ہیں۔
جب عدالتی ذرائع کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر نے محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمین کے چودہ رہنماں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔ امریکا مصر کی فوج سے پہلے ہی معزول صدر مرسی کی رہائی کا مطالبہ کر چکا ہے۔