قاہرہ (جیوڈیسک) مصری تقریباً ایک ہزار افراد قاہرہ کے مضافاتی علاقے میں جمع ہوئے اور رات گئے تک احتجاج کرتے رہے۔ مظاہرین نے وہ نعرے بھی لگائے جو 2011 میں سابق صدر کے خلاف احتجاج کے دوران لگائے گئے۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس پھینکی اور ہوائی فائرنگ کی۔ سابق صدر مبارک کو تین برس پہلے انکے خلاف ہوئے مظاہروں میں دو سو انتالیس افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں بری کر دیا گیا۔ جس پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔