قاہرہ (جیوڈیسک) اسرائیل اور حماس کے درمیان امن کیلئے مصر نے کوششیں تیز کر دیں، کامیابی کی صورت میں جنگ بندی معاہدے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
مصری انٹیلی جنس حکام حماس اور اسرائیل کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حماس، اسرائیل کی طرف سے فضائی حملے بند ہونے کی یقین دہانی کی شرط پر راکٹ حملے بند کرنے کے لیے تیار ہے۔
جنوبی اسرائیل میں راکٹوں کے حملے بھی کم ہو گئے ہیں جبکہ اسرائیل نے بھی غزہ میں کوئی تازہ بمباری نہیں کی ہے۔
اس سے پہلے فلسطین کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے بعد اسرائیل نے غزہ پٹی کے ساتھ اپنی سرحد پر اضافی فوج تعینات کر دی تھی۔