مصر (جیوڈیسک) کے شہر سینائی میں بس حادثے میں چار میکسیکن سیاح ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے شہر سینائی میں بس حادثے سے چار سیاح ہلاک اور سترہ زخمی ہوگئے۔ جن میں دو کی حالت تشویناک بتائی جاتی ہے۔
مصری حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس حکام کے مطابق بس میں چالیس سیاح سوار تھے جن کا تعلق میکسیسکو ہے۔