قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی عدالت نے اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری کے مقدمے میں معزول صدر حسنی مبارک کے بیٹوں اعلیٰ مبارک اور جمال مبارک کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔
مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق قاہرہ تعزیراتی عدالت نے اعلیٰ اور جمال مبارک کے ساتھ ساتھ 7 بڑے تاجروں پر دائر “مصر قومی بینک کی فروختوں میں دھاندلی” کے مقدمے کی پیشی کو 20 اکتوبر تک ملتوی کر دیا ہے۔
عدالت نے پیشی کے دن تک اعلیٰ اور جمال مبارک کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔
دوسری طرف عدالتی ذرائع کے مطابق صدارتی محل کے لئے مختص 16 ملین ڈالر کی ادائیگی کو اپنے نام کروانے کے الزام سے عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے کے بعد اعلیٰ اور جمال مبارک کو سال 2015 میں رہا کر دیا گیا تھا لیکن اب اسٹاک مارکیٹ میں دھاندلیوں کے مقدمے میں صادر ہونے والے حکم کے ساتھ انہیں واپس جیل بھیج دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مصر میں سال 2012 میں معزول صدر حسنی مبارک کے بیٹوں ، 7 کاروباری حضرات اور مصر کے قومی بینک کی سابقہ انتظامی کمیٹی کے 2 افراد کو بینک کی فروختوں میں 140 ملین دھاندلیوں کے الزام کے ساتھ عدالت میں بھیجا گیا تھا۔