مصر: وکیل پر تشدد کا الزام اخوان المسلمون کے رہنما محمد البلتاجی کو 15 سال قید بامشقت کا حکم

Egypt

Egypt

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی ایک فوج داری عدالت نے ملک کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے سرکردہ رہنما محمد البلتاجی کو ایک وکیل پر تشدد کے الزام میں پندرہ سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2011ء میں معزول صدر حسنی مبارک کے خلاف بغاوت کے دوران ایک وکیل کو یرغمال بنانے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔