قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے شہر منصورہ میں ایک پولیس اسٹیشن کے باہر بم دھماکے میں 19 افراد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں 13 پولیس اہلکار اور 6 عام شہری شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے تاہم ابھی تک سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
بم دھماکا ایک ایسے وقت ہوا ہے جب معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں ہورہی تھیں۔ مصر میں فوج کی جانب سے صدر مرسی کو معزول کئے جانے کے بعد سے پرتشدد واقعات جاری ہیں جس میں درجنوں افراد مارے جا چکے ہیں۔