مصر (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ تعلقات کے انحصار پر مصر کے ساتھ سمندری حدود کے اختیارات پر مذاکرات کرتےہوئے معاہدہ طے کیا جا سکتا ہے۔
چاوش اولو نے انقرہ میں موجود جارجیا کے وزیر خارجہ ڈیوڈ زالکالیانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مصر ترک سمندری حدود میں داخل ہوئے بغیر اپنے متعین کردہ علاقے میں تحقیق و تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ،مصر ہماری سمندری حدود کا احترام کر رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی اور مصر بحیرہ روم کی طویل ترین ساحلی پٹی کے حامل دو ملک ہیں اور اگر تعلقات اسی طرح رہے تو امید ہے کہ سمندری حدود کے اختیارات کے حوالےسے دو طرفہ معاہدہ ہو سکتا ہے۔