مصر: مرسی کے حامیوں اور فورسز کے درمیان جھڑپیں، 2 افراد جاں بحق متعدد زخمی

Egypt

Egypt

مصر میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں کے مطابق یہ جھڑپیں مصر کے جنوبی شہر صیف بنی اس وقت شروع ہوئیں۔

جب معزول مصری صدر محمد مرسی کے سینکڑوں حامیوں نے شہر کی جانب جانے کی کوشش کی۔ جن کو فورسز نے روکنے کی کوشش کی گئی۔ اسی دوران پرامن مارچ تشدد کی شکل اخیتار کر گیا۔ چھڑپوں میں کئی افراد زخمی بھی ہو گئے۔