مصر میں مرسی کے حامیوں پر گولیوں کی بارش کھلی دہشت گردی ہے : ناظم لاہور جمعیت

لاہور : ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے کہا ہے کہ مصر میںمرسی کے حامیوں پر گولیوں کی بارش کھلی دہشت گردی ہے اوراس ظلم و ستم کے خلاف امت مسلمہ کو یک جان ہونے کی ضرورت ہے امریکہ اور اسکا حواری اسرائیل مصر میں جنرل سیسی کے ذریعے معصوم بچوں کا خون بہا رہا ہے امریکہ کی جانب سے کروائے جانے والے اس انسانیت سوز ظلم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،انہوں نے کہا کہ نام نہاد آزاد میڈیا ، اقوام متحدہ ،عالمی برادری اور پاکستانی حکومت کی حکومت کی زبانیں مسلسل بند ہیں انہیںشام اورمصر میں جاری یہ دہشت گردی نظر کیوں نہیں آتی،جن نہتے معصوموںپر گولیاں برسائی جا رہی ہیں انکا جرم کیا ہے۔

آج ہر مسلمان کی آنکھ اشک بار ہے لیکن ہمارے حکمرانوں نے جس بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے وہ ناقابل برداشت ہے ۔مدثر احمد شاہ نے کہا کہ آج عالم اسلام کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں لیکن ہم دشمنان اسلام کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ملت اسلامیہ کے غیور نوجوان عالم اسلام کی جانب کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسکے حواری اسرائیل کی اس بدمعاشی پر عالمی اداروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی وہ ادارے جو عالمی امن کا ڈھنڈورا پیٹتے نہیں تھکتے آج انکی زبانیں بند ہیں اور ہمارا آزاد میڈیا جو امن کی آشا کے راگ الاپتے نہیں تھکتا آج اسے مصر میں معصوموں کا بہتا لہو نظر نہیں آتا۔ ناظم لاہور نے مزید کہا کہ نواز حکومت مصر کے معاملات پر ترکی کی طرح اپنا مثبت کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔