قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں معزول صدر مرسی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک افراد کی تعداد 44 ہو گئی۔ قاہرہ کے تحریر چوک پر ہزاروں افراد 1973 کی عرب اسرائیل جنگ کے سلسلے میں منعقد کی گئی تقریب کے لیے جمع تھے۔
اس موقع پر معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں نے تقریب میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جس پر ان کی پولیس سے جھڑپیں ہوئی۔ مصر کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق قاہرہ میں 40 اور دارالحکومت کے جنوب میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔
جھڑپوں کا سلسلہ دوسرے شہروں میں بھی جاری رہا جن میں 250 افراد زخمی ہوئے۔ مصر کی وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے 423 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔