قاہرہ (جیوڈیسک) مصرکے فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا اورآئندہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کااعلان کیاہے۔ چیف آف اسٹاف صدقی صبحی کو ترقی دے کر جنرل اور آرمی چیف بنا دیا گیا۔
مصر کے پہلے منتخب جمہوری وزیراعظم محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے والے عبدالفتاح السیسی نے سرکاری ٹی وی سے خطاب میں فوجی سربراہ اور وزیر دفاع کے عہدے چھوڑنے اور ملک میں آئندہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔
مصری الیکشن کمیشن کی جانب سے اتوار کے روز صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کیے جانے کا امکان ہے۔