قاہرہ (جیوڈیسک) قاہرہ مصر کی عبوری حکومت نے اخوان المسلمون کے سینکڑوں حامیوں کی ہلاکت پر مستعفی ہونے والے نائب صدر محمد البرادی کے خلاف مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد البرادی نے گزشتہ ہفتے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چھ سو سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد استعفی دیا تھا۔
حکام کے مطابق ان پر قومی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پراسکیوٹر جنرل کے مطابق البرادی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ایک شہری کی درخواست پر کیا گیا ہے، اگر الزام ثابت ہوا تو البرادی کو پندرہ سو ڈالر جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔