قاہرہ (جیوڈیسک) عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ کی آدائیگی میں مصروف تھے۔ دھماکے کے بعد نقاب پوش افراد مسجد میں گھس گئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے کم از کم 54افراد موقع پر ہی جان بحق ہو گئے۔
حکام کے مطابق 75 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں مرنے والوں کی تعداد 230 تک پہنچ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حملہ العریش کے قریب بیر العباد نامی قصبے میں جمعے کے نماز کے دوران کیا گیا۔
مسجد پر بم حملے کے بعد مسلح افراد نے گولیاں چلائیں۔ تاہم یہ حملہ کس نے کیا یہ تاحال معلوم نہیں ہو سکا؟ کہا جا رہا ہے کہ حملے میں بظاہر سیکیورٹی فورسز کے حامی لوگوں کو نشانہ بنایا گیا جو اس وقت مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔